Love marriage and its side affects in real and practical life

پسند کی شادی کے بعد کی صورتحال کچھ یوں ہوتی ہے

.. . جو پسند کی شادی کر پاتاہے اور بعد مین کچھ عادات جان پاتا ہے ..وہ الجھ جاتا ہے .. ایک لڑکی بہت اچھا لباس پہنتی تھی عمدہ خوشبو میک اپ نیل پالش .. لڑکے کو پسند آ گئی شادی ہو گئی شادی کے بعد جب بیوی نے ایسے کپڑے خوسبویات اور میک اپ مانگا تو ہوش ٹھکانے آئے کہ یہ سب فری نہیں تھا یہ ابا جی کے پیسون سے آتا تھا جو اب شوہر کی جیب سے آئے گا … شادی سے پہلے سجی بنی لڑکی کالج یا آفس مین چند گھنٹوں کے لئے نظر آتی تھی شادی کے بعد نہار منہ بغیر دانت صاف کئے . بغیر ہئیر سٹائل کے اور شکن آلود کپڑوں مین نظر آتی ہے یعنی” سر جھاڑ منہ پہاڑ ” تو تمام خوش کن خیالات اڑنچهو ہو جاتے ہیں … اسی طرح ڈیٹ پر فاسٹ فوڈ یا چائنیز کھاتے ہوئے چهری کانٹے کی مہارت .. نیپکن کا نفیس استعمال, مشروب جرعہ جرعہ پیتے سب کچھ حسین لگتا ہے …….

لیکن شادی کے بعد وہی لڑکی آپ کے ساتھ دستر خوان یا ڈائننگ ٹیبل پر بیٹھ کر جب دال ساگ بهنڈی توری روٹی کے ساتھ کھاتی ہے , دال چاولوں پر ڈال کر انگلی سے اچار کی پھانک توڑتی ہے اور استعمال شدہ برتن سمیٹتی ہے تو وہی لڑکی اتنی حسین نہیں لگتی .. وہی لڑکی شادی سے پہلے جب اپنے گھر کے معاملات لڑکے سے ڈسکس کرتی ہے اپنی بھابی یا سہیلی یا بہن بھائی کا گلہ کرتی ہے تو لڑکا فخر محسوس کرتا ہے کہ مجھے قابل اعتماد سمجھا گیا اور صاحب الرائے بھی لیکن جب وہی لڑکی شادی کے بعد نند ساس دیور جیٹه یا دیورانی جیٹهانی کا قصہ شوہر نامدار کو سناتی ہے تو شوہر نامدار زچ ہو جاتے ہین اور رائے دینے سے گریز کرتے ہیں بلکہ انتہائی صورتحال میں بیگم کی خاطر خواہ تواضع بھی فرماتے ہیں .. اب وہی لڑکی جمائی بھی لے گی اور ڈکار بھی سر بهی کهجائے گی … لڑکی وہی ہے .. لڑکا بھی وہی ہے .. بس معروضی حالات کی تبدیلی سے جذبات بدل جاتے ہیں اور ترجیحات بهی …

…. تو یہ سب کچھ اگر لڑکا توقع نہیں کر ریہا تھا تو دراصل وہ شادی نہیں احمقوں کی جنت کا خواہشمند تها… ..اسی طرح اگر لڑکی اسی خوابناک پھولوں کے ہنڈولے میں جھولنے کے خواب دیکھ رہی تھی تو وہ بهی احمقوں کی سردار ہی تھی .. ..

Sajjad Sarwar

Comment and if you found any technical issue Please contact me at sajjad@mail.org or sahhar@outlook.com